پانچ سالہ بچی نے 1 سال میں قرآن شریف کیسے حفظ کرلیا؟ عظیم سعادت حاصل کرنے والی بچی نے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا

image

قرآن حفظ کرنا ایک عظیم سعادت ہے جو انسان کو اللّٰہ کے اور قریب کرتی ہے، قرآن حافظ تو ثواب حاصل کرتا ہی ہے ساتھ اسکے والدین کو بھی اسکا ثواب ملتا ہے۔

حال ہی میں بھارت میں ایک 5 سالہ بچی نے قرآن شریف حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں واقع مدرسہ جامعتہ المؤمنات کی سیدہ سحرش مبین نے محض پانچ برس سات ماہ کی عمر میں اس عظیم کتاب کو حفظ کر کے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

حیران کن بات تو یہ ہے کہ سحرش مبین نے صرف ایک سال میں قرآن حفظ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

اتنے کم وقت میں قرآن کیسے حفظ کرلیا؟

سحرش کی استانی نے بتایا کہ، سحرش نے صرف تین سال پانچ ماہ کی عمر میں سورہ یاسین حفظ کرلی تھی، جبکہ مکمل قرآن پاک حفظ کرنے کا آغاز اس نے ساڑھے چار سال کی عمر میں کیا۔

بچی کی معلمہ نے بتایا کہ، وہ روزانہ سحرش کو 12 گھنٹے قرآن کی تلاوت کرواتی تھیں۔

مدرسے کے ناظم اعلیٰ نے بتایا کہ جامعتہ المؤمنات کی تاریخ میں یہ پہلی بچی ہے جس نے اتنی کم عمری میں حافظ قرآن ہونے کی سعادت حاصل کی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts