بھارت کے رئیس ترین بزنس مین اور سادہ طبیعت کے مالک مکیش امبانی نے نئی بم پروف مرسڈیز کار خریدلی ہے جس پر میڈیا میں چرچے ہورہے ہیں۔
بھارتی بزنس مین مکیش امبانی انتہائی سادہ طبیعت کے مالک سمجھے جاتے ہیں لیکن ایشیا کے امیر ترین شخص کو گاڑیوں کا بھی شوق ہے۔
مکیش امبانی کے پاس دنیا بھر کی بہترین کاروں کا مجموعہ ہے، حال ہی میں مکیش امبانی نے اپنی کار کلیکشن میں ایک اور کا اضافہ کیا ہے جبکہ ان کے 27 منزلہ گھرکی ایک منزل کاروں کے لیے مختص ہے۔
عام طور پرمکیش امبانی کو اپنی مرسڈیز بینز ایس 600 گارڈ بلٹ پروف سیڈان میں سفر کرنا پسند ہے لیکن حال ہی میں اُنہوں نے اپنی کار کو اپ گریڈ کیا ہے، انہوں نے ایک بالکل نئی مرسڈیز خریدی ہے جس کی قیمت 10 کروڑ سے بھی زیادہ ہے اور یہ گاڑی دنیا کی محفوظ ترین، بم پروف گاڑی سمجھی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ محافظوں کی پوری فوج رکھنے والے مکیش امبانی نے بم پروف گاڑی کیوں خریدی ہے اس سے متعلق کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔
مکیش امبانی کی نئی ملکیت مرسڈیز بینز ایس 680 گارڈ لگژری باہر سے کسی دوسری مرسڈیز بینز ایس کلاس جیسی ہی دکھائی دیتی ہے مگر یہ تقریباً 2 ٹن وزنی ہے۔اس نئی گاڑی میں ایک خاص مضبوط شیل استعمال کیا گیا ہے۔
گاڑی میں بلٹ اور بلاسٹ پروف ملٹی لیئرڈ شیشہ ہے اور یہ گاڑی مضبوط ترین ٹائر رکھتی ہے جو کہ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں۔