چین میں گاؤں سے اپنا گھر چھوڑ کر شہرمیں آنے والے کسان نے فلیٹ 7 بچھڑے پالنا شروع کردیئے، جانوروں کی گندگی، بدبو اور شور سے پڑوسیوں کا جینا محال ہوگیا۔
چین کے صوبے سیچوان کے ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے والا چینی کسان اپنے گھر کی بالکونی میں سات بچھڑوں کو پالنے کے لیے لے کر آیا۔
جانوروں کی وجہ سے اپارٹمنٹ کے سیکڑوں رہائشیوں کو سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے نئے پڑوسی کی جانب سے پانچویں فلور پر بالکونی میں مویشیوں کو دیکھ کر کافی پریشان ہوئے۔
بتایا جاتا ہے کہ کسان حال ہی میں ایک گاؤں سے گائے کے 7 بچھڑے جن کا وزن 10 سے 20 کلو گرام کے درمیان ہے انہیں لے کر اس اپارٹمنٹ میں منتقل ہوا تاکہ ان بچھڑوں کو پالتو جانوروں کی طرح پال سکے۔
بچھڑوں کی مسلسل آوازیں نکالنے اور گوبر کی بو سے پریشان پڑوسیوں نے حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد ان بچھڑوں کو یہاں سے منتقل کیا گیا۔ اس حوالے ایک ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔