مکہ میں گلیوں کی صفائی کرنے والا راتوں رات کروڑ پتی کیسے بن گیا؟ سچا واقعہ جس نے غریب آدمی کی قسمت پلٹ دی

image

“میرے بھائی مجھے معاف کر دو میں نے تمھارے ساتھ بڑی زیادتی کی۔ اب ت یہ کام نہیں کرو گے بلکہ میں جائیداد تمھارے نام کرتا ہوں۔ اب سے تم کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہو“

اس سے پہلے کہ گلیوں میں صفائی کرتا ہوا غریب شخص کچھ سمجھ پاتا احرام پہنے ایک شخص آ کر اس سے لپٹ گیا۔ غریب بنگلہ دیشی صفائی کرنے والے شخص نے اسے غور سے دیکھا پھر بھی پہچان نہیں سکا اور بے یقینی کی کیفیت میں گھر گیا۔

یہ حقیقی واقعہ پیش آیا ہے مکہ میں جہاں گرینڈ مسجد کے سامنے ہر ماہ صرف 1000 ریال کمانے والا شخص اپنی ڈیوٹی میں مصروف تھے۔ اس سے لپٹنے والے آدمی نے بتایا کہ وہ اس کا وہ بھائی ہے جس نے سالوں پہلے لالچ میں باپ کی چھوڑی تمام دولت ہتھیانے کے لئے اپنے بھائی کو جیل میں ڈال دیا تھا اور وراثت میں سے حصہ دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔

بڑے بھائی نے بتایا کہ کس طرح حج کے بعد اس کا دل بدل گیا ہے اور اس نے تقریباً 17 ملین کی جائیداد اپنے چھوٹے بھائی کے نام کردی۔ سوشل میڈیا پر یہ سچا واقعہ تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس بات پر خوش ہیں کہ دیر سے ہی سہی لیکن اللہ نے دونوں بھائیوں کو پھر سے ایک کردیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts