اصلی اسپائیڈر گرل ۔۔ چھوٹی سی بچی نے فلمی اسپائیڈر مین کو حقیقت میں کیسے مات دی؟ وائرل ویڈیو

image

اسپائیڈر مین ایک افسانوی سپر ہیرو کا کردار ہے جو امریکی کامکس میں پایا جاتا ہے، اِس کردار کو مُصنف سٹَین لی اور مسّور سٹیو ڈِٹکو نے ماروَل کامکس کے لیے تخلیق کیا اور اِس کو پہلی مرتبہ اگست 1962ء کے کامک شمارے امیزنگ فینٹسی میں قارئین سے روح شناس کرایا گیا۔

لی اور ڈِٹکو نے اِس کردار کو ایک کمسن یتیم نوجوان کے طور پر متعارف کرایا جس کی پرورش اِس کے انکل بین اور آنٹی مے کرتے ہیں۔ اسپائیڈر مین نہ صرف یہ جرم کو روکتا ہے بلکہ اپنی روز مَرَّہ کی زندگی میں آنے والی پریشانیوں سے بھی لڑتا ہے۔

اسپائیڈر مین کے تخلیق کاروں نے اِسے غیر معمولی ہِمّت اور پھُرتی کا حامل دِکھایا ہے، یہ دیواروں پر لپک کر چِپک سکتا ہے، یہ اپنی کلائیوں سے ایک مکڑی کی مانند جالے بُن سکتا ہے اور خطرہ قریب ہونے پر اِس کو الہام بھی ہو جاتا ہے۔

یہ تو تھی فلم کی کہانی لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کوئی انسان بھی اسپائیڈر مین کی طرح دیوار پر چڑھ سکتا ہے، اگر نہیں تو اب سوچنا شروع کردیں کیونکہ ایک چھوٹی سی بچی نے یہ ناممکن کام کردکھا یا ہے۔

چین میں ایک آٹھ سالہ بچی اسپائیڈر مین کی طرح دیوار پر چڑھ کر ٹی وی دیکھ رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، بچی کی والدہ نے ویڈیو کلپ شیئر کیا جو حقیقی زندگی میں اسپائیڈر گرل کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی گھر کی چھت سے چپکی ہوئی ہے اور ٹی وی دیکھ رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی بڑی مہارت سے دیوار پر چڑھ ہی اور چھت آتے ہی وہ وہیں سے ٹی وی دیکھنے میں مگن ہوجاتی ہے۔

اسپائیڈر گرل کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، آپ بھی ویڈیو دیکھیں اور اسپائیڈر گرل کی مہارت کی داد دیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts