گلوکاری کی دنیا کا ایک اور چراغ بجھ گیا..
آئرش گلوکارہ شہدا صداقت انتقال کر گئیں..
گلوکارہ شہدا صداقت جن کا اصل نام سن ایڈ اوکونور تھا انہوں نے 1990 کی دہائی میں شہرت حاصل کی..
پھر 2018 میں شہادت دے کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں اور اپنا نام تبدیل کر کے شہدا صاقت رکھا اور پھر اسی نام سے جانی گئیں..
شہدا صداقت اپنے بیٹے سے بے انتہا محبت کرتی تھیں ان کا کہنا تھا وہ انکی جان ہی بلکہ انکی روح ہے..
لیکن گزشتہ برس ان کا بیٹا 17 سال کی عمر میں ناگہابی موت کا شکار ہوگیا اور اس خبر نے گلوکارہ کو پوری طرح توڑ دیا..
شہدا صداقت نے اپنے آخری ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی موت کے بعد سے نیم مردہ حالت میں زندگی گزار رہی ہیں کیونکہ ان کا بیٹا ہی ان کے لئیے سب کچھ تھا۔
مشہور آئرش گلوکارہ کا گانا ’نتھنگ کمپیرز ٹویو‘ ان کی زندگی کا انتہائی مقبول گیت رہا ہے