مغربی افریقہ کے مسلمان ملک نائیجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ کرملک کے تمام ادارے معطل اور سرحدیں بند کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
نائیجر مغربی افریقہ میں واقع ایک اسلامی ملک ہے،یہ شمال میں الجزائر اور لیبیا کی طرف سے گھرا ہوا ہے،مغرب میں چاڈ، مشرق میں نائیجیریا، جنوب میں بینن اور برکینا فاسو اور مالی واقع ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے نائیجر فوج نے نیشنل ٹی وی چینل پر آ کر حکومت کا تختہ اُلٹنے کا اعلان کیا، نائیجر فوج کے کرنل نے دیگر 9 فوجیوں کے ہمراہ ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک کے آئین کو تحلیل کر دیا ہے۔ملک کے تمام ادارے معطل اور سرحدیں بند کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
نائیجر کے صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دے دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا گیا کہ صدر بازوم صدارتی محافظ دستے کے کمانڈر جنرل عمر کو ہٹانا چاہتے تھے، جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر سے استعفیٰ مانگ لیا تھا، صدر بازوم نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا۔