آئی فون نے ایک شخص کی جان کیسے بچائی۔۔ گاڑی سمیت 400 فٹ گہرائی میں گرنے آدمی کی جان موبائل فون سے کیسے بچ گئی؟

image

جدید ٹیکنالوجی جہاں ہمارے روزمرہ کی زندگی آسان بنا رہی ہے وہیں ایسا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے ثابت کیا ہے کہ ٹیکنالوجی ہماری حفاظت کے لئے بھی ناگزیر ہے اور روز بہ روز اس حوالے سے اہمیت اختیار کرتی جارہی ہے۔ لاس اینجلس میں موبائ فون کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے شخص کی جان بچا لی گئی جو 400 فٹ کھائی میں گاڑی سمیت جاگرا تھا۔ یہ کیسے ہوا؟ آئیے جانتے ہیں

21 جولائی کو لاس اینجلس کے قریب ماؤنٹ ولسن نامی علاقے میں حادثہ پیش آیا جس میں امریکی شخص کی گاڑی پوری طرح برباد ہوگئی البتہ خوش قسمتی سے اس شخص کے پاس آئی فون تھا جس میں موجود کریش ڈیٹیکشن فیچر کو حادثے کی سنگینی کا اندازہ ہوگیا تھا البتہ اس جگہ وائی فائی یا موبائل کوریج موجود نہیں تھی۔

اس کریش ڈیٹیکشن نے سیٹلائیٹ کے ذریعے خودکار طور پر ایس او ایس میسج امدادی اداروں کو ارسال کیا اور حادثے کی لوکیشن بھی بھیج دی۔ جبکہ اس دوران کار میں موجود شخص بری طرح زخمی اور اپنے حواس کھو چکا تھا۔

یہ میسج ملنے کے بعد کمیونیکیشن سینٹر کے ایک آپریٹر نے حادثے کی جگہ کے قریب موجود پولیس اہلکاروں سے رابطہ کرکے واقعے سے باخبر کیا اور فوری طور پر پولیس کی مدد آ پہنچی جہاںزخمی کو تلاش کر کے اسے طبی امداد دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر آئی فون نے مدد نہ کی ہوتی تو اس شخص کی جان جانا یقینی تھا۔

About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts