سالن ابھی نہیں بلکہ ہزاروں سال قبل کی دریافت، شواہد کیسے ملے؟

image

سالن سب ہی شوق سے کھاتے ہیں مگر اس سے متعلق ایک دلچسپ تحقیق جو حال ہی میں سامنے آئی ہے کوئی نہیں جانتا ہوگا۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق جنوب مشرقی ایشیاء میں سالن بنانے کا طریقہ آج سے تقریباً 2000 سال قبل متعارف کرایا گیا۔

حالیہ جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں دنیا کی تاریخ میں مصالحہ جات کی عالمی تجارت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

تحقیق میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ویتنام سے دریافت ہونے والے پتھر کے بنے مصالحہ پیسنے والے آلات کی سطح پر لگے پودوں کی باقیات کا جائزہ لیا۔

جنوبی ویتنام کے اس علاقے سے محققین نے مصلحہ پیسنے والی سِلیں اور ہاون دستے سے مشابہ آلات دریافت کیے جو جنوبی ایشیاء کے قدیم دور میں سالن بنانے کے آلات کے طور پر استعمال کیے جاتے تھے۔

تحقیق میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ تجزیہ کیے جانے والے آلات مختلف مصالحوں کے ذائقے باہر نکالنے کے لیے بنائے جاتے تھے۔

ان بقایات کا تعلق جنوبی ایشیاء اور انڈونیشیا کے مصالحہ جات سے ممکنہ طور پر جُڑ سکتا ہے جو آج کے دور کے جنوبی ایشاء میں پکائے جانے والے سالن کے لیے اہم اجزاء شمار کیے جاتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts