دوست ہونے کے باوجود اداکارہ کاجول شاہ رخ کو میسج کیوں نہیں کرتیں؟

image
نوے کی دہائی کے بچے بالی وڈ کی معروف آن سکرین جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی فلمیں دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔

فینز کو نہ صرف ان کی آن سکرین کیمسٹری سے پیار ہے بلکہ ان کی دوستی سے بھی متاثر ہیں۔

دونوں اداکاروں نے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’دل والے‘ سمیت کئی فلموں میں کام کیا ہے۔

جمعرات کو میش ایبل انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول سے ’موسٹ گوگلڈ کوئسچنز‘ کے سیگمنٹ میں سوال ہوا کہ ’کاجول اور شاہ رخ خان بہترین دوست ہیں؟‘

اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’میرے خیال میں ہم بہت بہت اچھے دوست ہیں۔‘

انہوں نے بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر میں ان کو صبح تین بجے کال کروں گی تو وہ فون اٹھائے گا۔ اور اسی طرح میری طرف سے ہوگا۔ لیکن ہر اچھی دوستی میں چھوٹی موٹی خوبصورت لڑائی بھی ہوتی ہے۔‘

کاجول نے کہا کہ ’میں اس کو روزانہ ’صبح بخیر‘ کا پیغام نہیں بھیجوں گی اور نہ ہی پھولوں والی تصویر۔ اگر میں نے ایسا کیا تو وہ مجھے سبق سکھائے گا۔‘

فلم ’دل والے‘ کی ریلیز کے موقعے پر شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ وہ اور کاجول قریبی دوست ہیں اور وہ جب بھی کاجول سے ملتے ہیں تو ان کو اجنبیت محسوس نہیں ہوتی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts