چینی نائب وزیراعظم کی پاکستان آمد ۔۔ اسلام آباد کو کیسے سجایا گیا ہے؟ ویڈیو

image

سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے چین کے نائب وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے، ہی لی فنگ کی پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر وفاقی وزرا احسن اقبال اور رانا ثنااللہ نے استقبال کیا جبکہ چینی مہمان کی آمد کے موقع پر اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

دورہ پاکستان میں چین کے نائب وزیر اعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

چینی نائب وزیراعظم کی آمد اور سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے موقع پر اسلام آباد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ شہر اقتدار میں  آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیا گيا ہے۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک نے پاکستان اور چین کو اقتصادی شعبے میں مضبوطی سے جوڑ دیا ہے، پاکستان آنے والے چین کے نائب وزیراعظم کا سی پیک میں اہم کردار ہے، چین نے اس وقت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کوئی اور ملک تیار نہیں تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.