شاید آپ بھی شہزادہ ولیم کو ہاتھ میں برگر تھامے دیکھ کر یہی سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا بھی کیا ہوگیا کہ برطانوی ولی عہد برگر بیچنے پر مجبور ہوگئے؟ البتہ ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ شہزادہ ولیم برگر بیچ نہیں رہے بلکہ لوگوں میں بائیو ڈی گریڈ ایبل (Bio De-Gradeable یعنی تحلیل ہوجانے والے ڈبوں اور خالص خوراک کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے مفت عوام کو برگر پیش کررہے ہیں۔ دیکھیں ویڈیو
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم جنوبی لندن کی سڑک پر شہریوں کو برگر پیش رہے ہیں جس پر تمام عوام حیرت سے منہ کھولے انھی تک رہے ہیں۔
شہزادہ ولیم کی جانب سے پیش کیے گئے ان برگرز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف سبزیوں سے بنے ہوئے ہیں البتہ ذائقے میں لذیذ ہیں اور ان برگرز کے ڈبے پلاسٹک کے نہیں بنے جو ماحول کے لئے بے ضرر ہیں۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم نے لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی اور آرگینک فوڈ کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔