معروف برطانوی باکسر اور پاکستانی نژاد عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان اذدواجی رشتہ کمزور پڑ رہا ہے۔ اور اب تو یہ خبر سامنے آئی ہے کہ عامر خان کی اہلیہ نے اپنی شادی کی انگوٹھی بھی اتار دی ہے۔
کچھ روز قبل باکسر عامر خان کے ماڈل سمیرا کے ساتھ غیر اخلاقی پیغامات کے تبادلے کی خبریں میڈیا پر منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان دوریان بڑھنے لگیں۔
ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم میں مزید دوریاں پیدا ہوئیں اور ان کے مابین ازدواجی تعلق کمزور ہوا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ازدواجی زندگی میں مشکلات کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا، ملاقات اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھی بھیجے تھے۔