اولاد اللہ کی دی ہوئی سب سے بڑی نعمت ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔ اللہ تعالیٰ جس انسان کو اولاد کا تحفہ عطا کردے وہ خوش نصیب ہے لیکن جس کو اس نعمت کے لیے ترسا دے اس کی زندگی میں اس سے بڑی کوئی آزمائش نہیں ہوسکتی۔ ایسا ہی اس سعودی جوڑے کے ساتھ ہوا جو 11 سال سے اولاد کے لیے تڑپ رہے تھے لیکن اللہ نے ان کو اپنی اولاد نہ دی۔ جس کے بعد بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا۔
جب بچے کو گود لیا تو آنکھوں سے زارو قطار آنسو نکل پڑے، بیوی فوراً سجدہ ریز ہوگئی، شوہر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور وہ بچہ جس کو انوہں نے گود لیا وہ بھی ماں باپ کی گود پا کر خوشی سے نہال ہوگیا۔ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں خوب مبارکباد دی وہیں بے اولاد جوڑے بھی جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور خود بھی اولاد گود لینے کا عزم کرتے ہوئے دکھائی دیے۔