بھارتی لڑکی انجو پر پاکستانی بھی مہربان ۔۔ کون کون سے قیمتی تحائف مل گئے؟

image

بھارت سے پاکستان آکر محبت کی شادی کرنیوالی فاطمہ عرف انجو پر پاکستان میں نوازشات کی برسات، پاکستانیوں نے مہمان نوازی کرتے ہوئے تحائف دینا شروع کردیئے، ایک بزنس مین نے پلاٹ بھی گفٹ کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انجو (فاطمہ) کو عروسی لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو فاطمہ اور نصراللہ کی شادی کی تقریب کی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخواکے ضلع دیر کے نوجوان نصر اللہ سے شادی کرنے والی فاطمہ کو کے پی کی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے سی ای او محسن عباسی کی جانب سے 10 مرلہ پلاٹ تحفے میں دیا گیا اس کے علاوہ محسن خان عباسی نے 50 ہزار کے دیگر تحائف بھی جوڑے کو دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انجو کو پلاٹ کے کاغذات دیے گئے، اس حوالے سے بزنس مین نے کہا کہ انہوں نے انجو کو تحائف پیش کیے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے گھر کا احساس دلائیں۔

انجو نے بھارت سے پاکستان آکر اسلام قبول کیا، تو یہ تحائف اس کے استقبال کے لیے ہیں، اسے مبارکباد دینے کے لیے ہیں کیونکہ ہم بے حد خوش ہیں، اس کی تعریف کرنے کی یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.