پیسے جمع کرتے ہیں تو یہ غلطی ہرگز نہ کریں ورنہ ۔۔ خاتون کی حج کیلئے زندگی بھر کی جمع پونجی کیسے تباہ ہوئی؟

image

اکثر لوگوں کو پیسے جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے اور کئی بار لوگ کسی خاص مقصد کیلئے باقاعدہ بچت کرکے پیسے جمع کرتے ہیں، ملائیشیا میں بھی ایک خاتون نے طویل عرصہ بچت کرکے ہزاروں ڈالر جمع کئے تاکہ حج کی ادائیگی کرسکے لیکن ایک معمولی سی غلطی نے تمام جمع پونجی تباہ کرکے رکھ دی ہے۔

کوالا لمپور کی مسلمان خاتون نے حج کے لیے زندگی بھر بچت کرکے کچھ رقم جمع کی تھی تاہم خاتون سے غلطی یہ ہوئی ہے کہ انہوں نے رقم ایک گتے کے ڈبے میں رکھی تھی۔

خاتون نے ملائیشین کرنسی میں 30 ہزار کے جمع کئے جو کہ ڈالروں میں 8700 کے قریب بنتے تھے لیکن رقم گتے کے ڈبے میں رکھنے کی وجہ سے تمام پیسوں کو دیمک نے برباد کردیا۔

خاتون کے پوتے نے واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دادی 2024 میں حج پر جانا چاہتی تھیں اور اسی لیے انہوں نے یہ رقم ایک طویل عرصے سے سنبھال رکھی تھی۔

خاتون کے پوتے خیرالاظہر نے تباہ حال نوٹوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ نوٹ ادھ کھائے ہوئے تھے جنہیں لے کر وہ بینک گئے تھے کہ شاید اس سے کچھ رقم مل سکے لیکن بہت سارے نوٹ تار تار ہوکر ضائع ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے ساتھ ہونیوالے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ کچھ لوگوں نے روایتی طور پر خاتون کو تنقید سے نوازا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts