خطروں سے کھیلنے کا شوق جان لے گیا ۔۔ اونچائی پر چڑھ کر ویڈیو بنانے والا مشہور نوجوان 68 منزلہ عمارت سے گر گیا

image

فرانس سے تعلق رکھنے والے مشہور اسکائی اسکریپر (خطروں کے کھلاڑی) ریمی لوسیڈی ہانگ کانگ میں 68 منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، مسٹر لوسیڈی ٹریگنٹر ٹاور کمپلیکس کی 721 فٹ بلند عمارت پر چڑھ رہے تھے جب وہ گر گئے۔ ان کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ وہ اوپر کی منزل کے پینٹ ہاؤس کے باہر پھنس گئے تھے۔

30 سالہ فرانسیسی ڈیئر ڈیول، جو اسطرح کے خطروں کے لیے جانے جاتے تھے، ہانگ کانگ کی رہائشی 68 منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

ہانگ کانگ کے حکام کے مطابق، مسٹر لوسیڈی کو شام 6 بجے کے قریب عمارت میں دیکھا گیا اور اس نے گیٹ پر موجود سیکیورٹی گارڈ کو بتایا کہ وہ 40ویں منزل پر اپنے ایک دوست سے ملنے آئے ہیں۔

میڈیا آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا کہ، سیکیورٹی گیٹ نے اسے روکنے کی کوشش کی جب مبینہ دوست نے تصدیق کی کہ وہ مسٹر لوسیڈی سے واقف نہیں تھا، لیکن تب تک وہ لفٹ میں موجود تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ مسٹر لوسیڈی 49 ویں منزل پر پہنچ رہے ہیں اور بعد میں سیڑھیاں چڑھ کر عمارت کے اوپر جاتے ہیں۔ لوگوں کو چھت کی طرف جانے والی ایک جگہ کھلی ہوئی ملی لیکن کہتے ہیں کہ وہ شخص کہیں نہیں ملا۔

تاہم، اسے شام 7:38 بجے زندہ دیکھا گیا، کمپلیکس کے پینٹ ہاؤس کی کھڑکی پر ٹیپ (کھٹکھٹاتے) کرتے ہوئے، جس پر اپارٹمنٹ کی ملازمہ نے پولیس کو بلایا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر لوسیڈی پینٹ ہاؤس کے باہر پھنس گئے تھے اور اپنا توازن کھونے سے پہلے مدد کے لیے کھڑکی پر ہاتھ مار رہے تھے۔

پولیس کو جائے وقوعہ پر مسٹر لوسیڈی کا کیمرہ ملا اور اس میں ان کے بلند و بالا کرتب کی ویڈیوز موجود تھیں۔

تاہم، پولیس نے موت کی آفیشل وجہ ابھی تک جاری نہیں کی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts