کچی سبزیاں اور پھل کھا کر زندہ رہنے والی روسی خاتون چل بسی، عمر کیا تھی؟

image

کئی برسوں سے کچی سبزیاں کھاکر زندگی گزارنے والی روسی خاتون ژانا سمسونوا غذائی قلت اور تھکن کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق ژانا اکثر اپنے سوشل میڈیا پیجز پر کچے کھانوں کی ترغیب دیتی تھی اور پچھلے کم از کم دس سالوں سے صرف کچی سبزی کھا رہی تھی۔

ژانا کی ایک دوست کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں مقیم ژانا کی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ تھکی تھکی رہتی تھی، اس کی ٹانگیں بھی ٹھیک کام نہیں کرتی تھی۔ان کی پڑوسی خاتون کا کہنا ہے کہ میں ژانا سے ایک منزل اوپر رہتی تھی ، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ژانا کی مدد کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کو قائل نہیں کرپائی۔

ژانا کی والدہ کاکہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا انتقال ہیضے جیسے انفیکشن سے ہوا اور خاص طور پر سبزی خور غذا نے اس کے جسم پر دباؤ ڈالا ہے۔

ایک قریبی دوست نے بتایا کہ ژانا پچھلے سات سالوں سے صرف بڑے، میٹھے جیک فروٹ اور ڈورین کھاتی تھی۔

موت سے قبل اپنی ایک پوسٹ میں ژانا نے اپنے سخت ڈائٹ پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئےکہا تھا کہ میں ہر روز اپنے جسم اور دماغ کو بدلتے ہوئے محسوس کرتی ہوں۔ میں اپنے پرانے رویوں کی طرف کبھی نہیں لوٹتی کیونکہ میں اپنے نئے ورژن کو پسند کرتی ہوں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر خام خوراک کو فروغ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں بنیادی کھانا کھاتی ہوں جب کہ کچے کھانے کے شیف کے طور پر کافی تجربہ ہے۔ مجھے اپنے پکوان خود تیار کرنے اور دوسروں کو اچھا کھانے کی ترغیب دینے میں مزہ آتا ہے۔

طبی صحت کی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کے مطابق خام خوراک میں خامیاں ہیں خاص طور پر جب اس کے بارے میں اچھی طرح سے نہ جانتے ہوں۔ اگرچہ اس غذا سے صحت کے بہت سے فوائد ہو سکتے ہیںلیکن اس کے نقصانات بھی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts