امریکہ سے تعلق رکھنے والے معروف مزاحیہ فنکار جریمی میکلین کے بارے میں ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ وہ اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین اسلام میں داخل ہونا چاہتے ہیں
جریمی میکلین کے بارے میں اس طرح کی باتیں وائرل ہونے کی وجہ ان کی حالیہ پوسٹس ہیں جن سے اس بات کا تاثر ابھرتا ہے کہ مشہور کامیڈین کا رجحان اسلام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کچھ دن پہلے ان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ دوستوں آپ مذہب اسلام کے کس فقہہ کو مانتے ہیبں اور کیوں؟ جبکہ حال ہی میں انھوں نے قرآن مجید کے بہترین انگریزی ترجمے کے بارے میں بھی دریافت کیا ہے۔
واضح رہے کہ جریمی میکیلن نے اگست 2017 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے واہگہ بارڈر کی سیر بھی کی تھی۔ دوسری جانب جریمی کے اسلام کے متعلق سوالات پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انھیں سراہا ہے۔