پاکستان میں گدھے اور کتے کے گوشت کی فروخت کے بعد بھارتیوں نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے مگر مچھ کا گوشت لوگوں کو بیچنا شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع ملوگو کے چندو پٹلا گاؤں میں گزشتہ دنوں سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے مگرمچھوں میں سے ایک کو کچھ لوگوں نے پکڑ لیا اور اس کو کاٹ کر گوشت فروخت کرنا شروع کردیا تھا۔
محکمہ جنگلات کے حکام نے تحقیقات کے بعد پٹلا گاؤں میں چھاپہ مارا اور مگر مچھ کا گوشت فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جب کہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔گرفتار شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ پولیس مفرور ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کچھ عرصہ قبل گدھے اور کتے کا گوشت فروخت کرنے کی اطلاعات سرگرم تھیں جبکہ مختلف شہروں میں اس حوالے سے کارروائیاں کرکے ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
بھارت میں مگرمچھ کے گوشت کی فروخت کے حوالے سے خبر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔