چار سال انتظار کریں پھر کھانا کھائیں ۔۔ دنیا کے مشکل ترین ریسٹورنٹ میں ایسا کیا دلچسپ ہے جو یہاں لوگوں کو کھانے کیلئے سالوں انتظار کرنا پڑتا ہے؟

image

ٹیبل حاصل کرنے کے لیے دنیا کا سب سے مشکل ریسٹورنٹ ہے جہاں 4 سال کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

برطانیہ کا دی بینک نامی ریسٹورنٹ اپنی تاریخ کے لیے جانا جاتا ہے جو 1800 کی دہائی سے زندہ ہے اور متعدد فسادات، دو عالمی جنگوں، تھیچر اور برسٹل سٹی کونسل ٹاؤن پلانرز کا مشاہدہ کرنے کے بعد بھی قائم و دائم ہے، اس کے کھانے کو بڑے دل والے چھوٹے پب کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہاں کا مشہور سنڈے روسٹ گائے کے خشک گوشت، شہد، روزمیری، دال کی روٹی اور سبزیوں پر مشتمل ہے۔ یونانی سکویڈ بالز، ایپل سلاد اور مسور دہل پکوڑے اسٹارٹر کے طور پر پیش کئے جاتے ہیں لیکن سالوں سے ایڈوانس بکنگ جاری ہے اور جس کی وجہ سے یہاں کھانے کیلئے کم سے کم 4 سال انتظار کرنا پڑتا ہے۔

میٹھے میں راسبیری یوگرٹ پنا کوٹا اور گوزبیری اسپنج، لیمونسیلو ٹارٹ، اسٹرابیری اور سفید چاکلیٹ پاولووا اور بلو بیریز شامل ہیں۔ دو کورسز کا کھانا 22سے 26 پاؤنڈ کا دیا جاتا ہے۔

مقبول سنڈے روسٹس کو آبزرور فوڈ ماہانہ ایوارڈز 2019 اور برسٹل گڈ فوڈ ایوارڈز 2018 میں برسٹل کے بہترین سنڈے لنچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.