چاہے کچھ بھی ہو ہم شادی کر کے رہیں گے ۔۔ سیلاب بھی شادی کو روک نہیں پایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

کہتے ہیں جب دلوں میں محبت ہو تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو ایک ہونے سے نہیں روک سکتی۔۔

ایسا ہی کچھ فلپائن کی ایک شادی میں ہوا، جہاں دلہن دلہا کو ایک ہونے سے سیلاب بھی نہیں روک پایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فلپائن میں ایک سیلاب سے متاثرہ چرچ میں شادی کی تقریب ہوئی، جہاں جوڑے سمیت باراتی بھی ٹخنوں تک پانی میں بھیگے ہوئے تھے۔

اس انوکھی شادی کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر آئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پورے چرچ میں پانی بھرا ہوا ہے اور اسی پانی میں دلہن عروسی لہنگا سنبھالے اپنے دلہے اور ماں کے ساتھ آرہی ہے۔

جوڑے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ، فرق نہیں پڑتا چاہے کچھ بھی ہو، ہم نے سیلاب کے دوران ہی شادی کو انجام دینے کا فیصلہ کیا۔ ہاں البتہ کچھ مہمانوں نے صورتحال کی وجہ سے آنے سے انکار کر دیا لیکن کوئی بات نہیں۔ اہم یہ ہے کہ ہم شادی کرنا چاہتے تھے، ہم دونوں وہاں موجود تھے، ہمارے گھر والے ہمارے ساتھ تھے، اور کیا چاہیئے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts