اکثر انسان شوق شوق میں مختلف جانوروں سے مشابہہ لباس پہننا پسند کرتے ہیں لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ریچھ کو انسانی طرز کا لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
چین کے چڑیا گھر میں ایک نایاب ریچھ کو انسانی لباس میں دیکھا گیا جس پر لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اس لباس میں ریچھ نہیں بلکہ انسان ہی ہے لیکن چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس کی سختی سے تردید کی۔
چین کے مشرقی ہانگژو شہر کے چڑیا گھر میں ریچھ کی ویڈیو پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے پوسٹ کیے، کچھ لوگوں نے الزام لگایا کہ اس کی جھریوں والی جلد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ انسان ہے۔
ہانگ زو چڑیا گھر نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے پیر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کہا کہ ملائیشیا سے آنے والے ریچھ دوسرے ریچھوں سے چھوٹے ہیں اور مختلف نظر آتے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی ریچھ ہے جس کی کھال دیکھ کر لوگوں کو انسانی لباس کا گمان ہورہا ہے۔