تفریح مہنگی پڑگئی ۔۔ جھولا الٹا چل پڑا، درجنوں افراد کی چیخیں نکل گئیں، دل دہلا دینے والے مناظر

image

امریکا کے امیوزمنٹ پارک میں جھولا خرابی کی وجہ سے الٹا چل پڑا، تفریح کی غرض سے جھولے میں بیٹھنے والے درجنوں افراد کی چیخیں نکل گئیں، دل دہلا دینے والے مناظرکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعہ اس ہوا جب نیویارک کے امیوزمنٹ پارک میں جھولا سیدھا چلتے چلتے اچانک الٹی سمت میں چلنے لگا، جھولا مسلسل 10 منٹ الٹا چلتا رہا جس کی وجہ سے خوف کا شکار لوگوں کی چیخیں نکل گئیں جبکہ جھولے کے گرد موجود افراد ویڈیوز بناتے رہے۔

اس حوالے سے پارک انتظامیہ کا کہنا تھاکہ جھولے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کو دور کردیا گیا ہے جبکہ جھولا الٹا چلنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے عوامی تنقید کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ امیوزمنٹ پارکس میں لگائے جانےوالے برقی جھولوں پر اکثر حادثات دیکھنے میں آتے ہیں، بجلی سے چلنے والے جھولے کسی بھی تکنیکی خرابی یا وولٹج کی کمی بیشی کی وجہ سے نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔

امریکا میں پیش آنے والے واقعہ میں گوکہ خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاکہ اس طرح کے واقعات میں انسانی نقصان کے علاوہ دیگر نقصانات کا خدشہ رہتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts