“آپ یہ لائٹ اپنے سونے والے کمرے کے سامنے تصور کر کے دیکھیں۔ اس ایکس لوگو کی وجہ سے مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی“
شدید غصے بھرے یہ الفاظ کہتے ہوئے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ بھی شئیر کردیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونچی عمارت پر تیز روشنی بکھیرتا ہوا ایکس نصب کیا گیا ہے جس کا عکس سامنے والی عمارت پر بھی پڑ رہا ہے۔
یہ ایکس دراصل ٹوئٹر کے نام کو تبدیل کرنے کے بعد اس کی مقبولیت کے لئے ایکس کے ہیڈ کوارٹر پر نصب کیا گیا تھا البتہ اب یہ شہریوں کے لئے مصیبت ہی بن گیا ہے۔ کائل جو بریکٹ میں نام کے ساتھ (اب بھی ایلون) سے نفرت کرتا ہوں لکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ’ایکس‘ کوئی بھی ہو وہ فریب اور پریشانی میں اضافہ ہی کرتا ہے۔
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور 22 ملین سے زائد افراد نے دیکھی ہے جس کے بعد ادارے کی جانب سے لوگو کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ویڈیو کے نیچے دیے گئے تبصروں میں لوگوں نے ایکس کے مالک ایلون مسک کو مخاطب کر کے یہ بھی کہا کہ آپ یہ ایکس اپنے کمرے میں کیوں نہیں لگا لیتے۔