“صوفی اور میںاس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بہت سی معنی خیز اور مشکل گفتگو کے بعد ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں فریقین نے قانونی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ہم اپنے بچوں کی وجہ سے ایک خاندان کی حیثیت سے ساتھ ہوں گے تاکہ ان کی بھرپور نگہداشت ہوسکے۔ علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے تمام قانونی اور اخلاقی اقدامات مکمل ہوں گے اور آگے بھی ایسا کرتے رہیں گے۔“
یہ کہنا ہے برطانوی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا جنھوں نے گزشتہ شب اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ اس حوالے سے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جسٹن نے مزید لکھا کہ اس مشکل وقت میں میری اور صوفی کی پرائیوسی کا دھیان رکھا جائے۔
واضح رہے کہ جسٹن اور صوفی آخری بار امریکی صدر کے دورے پر ایک ساتھ دیکھے گئے تھے۔ جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ صوفی سماجی کارکن کے طور پر کام کرتی ہیں۔