امریکی کانگریس میں اسلام کو عظیم مذہب ماننے کی قرارداد پیش۔۔ قرار داد میں کیا کہا گیا؟

image

امریکی کانگریس میں اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ یہ قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین کی طرف سے پیش کی گئی تھی جس میں کانگریس کے ممبر الہان عمر، راشدہ طلیب اور آنڈرے کارسن شامل ہیں۔

قرارداد کے متن میں بیان کیا گیا ہے کہ کہ لفظ ’اسلام‘ کا مطلب ’خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا‘ اور ’امن‘ ہے جبکہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق امریکا میں مسلمانوں کی تعداد 35 لاکھ بتائی گئی ہے اور ان کے جذبات کا احترام ریاست کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے یہ قرار داد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب سویڈن میں کئی بار اسلاموفوبیا کے واقعات پیش آنے کے باوجود ریاست کی جانب سے کوئی پیش قدمی نہیں کی گئی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts