بھارت میں ایک نوجوان طالب علم کو کانووکیشن کی تقریب میں ڈگری لینے کیلئے سلمان خان کی طرح ناچتے ہوئے اسٹیج پر آنے کی وجہ سے اساتذہ نے جھاڑتے ہوئے ڈگری دینے سے انکار کردیا۔
واقعہ ممبئی کے نرسی مونجی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز کے طالب علم آریہ کوٹھاری کے ساتھ پیش آیا جب آریہ ڈگری کیلئے نام پکارنے پر سلمان خان کی طرح تینو لے کے جانا گانے پر ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج پر پہنچا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی آریہ کو ڈگری لینے کیلئے بلایا جاتا ہے تو وہ ڈانس کرتا ہے لیکن طالب علم کا ڈانس کرنا یونیورسٹی کی انتظامیہ کو پسند نہیں آتا اور اسٹیج پر موجود استاد ڈگری دینے سے انکار کردیتے ہیں۔
بعدازاں طالب علم کی جانب سے اساتذہ سے معافی مانگنے پر فیکلٹی نے طالب علم کو ڈگری دیتے ہوئے آئندہ ایسی حرکت کرنے سے باز رہنے کی وارننگ بھی دی۔