ضعیف عمری میں شوق ہوا اور لکھنا پڑھنا سیکھ لیا ۔۔ 110 سال کی خاتون کو اب پڑھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

image

تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور تعلیم اور ہنر کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی، انسان کسی بھی عمر میں تعلیم یاکوئی بھی ہنر سیکھ سکتا ہے اور سعودی عرب کی ایک 110 سالہ خاتون نے اس بات کو عملی طور پر سچ کردکھا یا ہے۔

سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے علاقے بیشا کی رہائشی 110سالہ نودا القحطانی نے گرمیوں کے سیزن میں منعقدہ سمر لٹریسی کورس میں شرکت کی اور کچھ ہی دنوں میں کورس مکمل کرکے پڑھنا اور لکھنا شروع کر دیا ہے۔

110 سالہ نودا القحطانی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والدہ کو موسم گرما میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک کورس میں رجسٹر کروایا تھا اور امی کو خوشی ہے کہ انہیں یہ موقع ملا، انہوں نے دینی معاملات کو جاننے کے لیے تعلیم حاصل کی۔

خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ کورس مکمل کرنے کے بعد ان کی والدہ اب قرآن پڑھ اور لکھ بھی سکتی ہیں۔

110 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، میں بہت خوش ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا اور اس کورس کی بدولت اب میں خود قرآن پاک پڑھنے کے قابل ہوگئی ہوں۔

خاتون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پنسل سے کچھ لکھ رہی ہیں اور ساتھ ہی تعلیم حاصل کرنے کی اپنی کوششوں کی تعریف کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹ پر صارفین نے بہت خوشی اور خاتون کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts