بھارت جاکر سچن نامی نوجوان سے شادی کرنے والی پاکستانی خاتون سیما اور اس کے نئے شوہر پر بھارت میں مزاحیہ گانے بننا شروع ہوگئے، بھارتیوں نے لپوسا سچن، جھینگر سا لڑکا اور دیگر کئی گانے بنادیئے۔
سیما حیدر کی سانولے سچن کی محبت پر بھارتی خواتین بھی سیخ پا ہیں، سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے سیما کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سچ کو لپوسا قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ سیما اس کیلئے بھارت آگئی ہے؟۔
خاتون کے انٹرویو کے بعد متعدد کامیڈینز نے سیما اور سچن کے حوالے سے مزاحیہ گانے بھی بنائے ہیں، بھارتی خاتون کی وائرل کلپ پر ایک ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی میزبان نے بھی گانا بنایا ۔’ریڈ ایف ایم‘ کی میزبان نے ’لپو سا سچن‘ پر گانا بنایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا تھا۔
آر جے کے بعد کے بعد ایک یوٹیوبر نے بھی ’لپو سا سچن‘ پر گانا بنایا تھا جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ۔اب معروف پیروڈی موسیقار یش راج مکھاٹے نے بھی ’لپو سا سچن‘ پر پیروڈی ویڈیو بنائی ہے، جسے انٹرنیٹ صارفین کافی پسند کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان چھوڑ کر اپنے بچوں سمیت بھارت جانے والے سیما حیدر کیخلاف تاحال بھارتی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ بھارتی میڈیا اور عوام بھی سیما حیدر کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیںاور اب سچن کے ساتھ مزاحیہ گانے بننا بھی شروع ہوگئے ہیں۔