سعودی عرب میں چوری کی کوشش کرنے والے ملزم کو عمرہ کیلئے آئے شہریوں کی مدد سے پولیس نے پکڑ لیا۔
پولیس سے بچنے کیلئے مبینہ چور نے موٹرسائیکل پر بھاگنے کی کوشش کی تاہم عمرہ کیلئے آنے والے ایک شخص نے چور کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے عمرہ کیلئے آنے والے شخص کی بہادری کی بھرپور داد دی ہے۔یہ ویڈیو کچھ عرصہ پرانی ہے لیکن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سزاؤں کے حوالے سے سخت قوانین رائج ہیں جس کی وجہ سے جرائم کی شرح بہت کم ہےتاہم اس کے باوجود اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کو اسلامی قوانین کے مطابق سزا دی جاتی ہے۔
سعودی عرب میں سنگین جراہم کے مجرموں کا سر قلم کردیا جاتا ہے جبکہ چوری اور ایسے دیگر جرائم کے مرتکب افراد کے ہاتھ کاٹ دینا بھی معمول کی بات ہے۔
سعودیہ میں حج و عمرہ سیزن کے دوران بھیڑ کی وجہ سے دیگر ممالک سے آنے والے کچھ لوگ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں جنہیں سعودی قوانین کے مطابق ہی سزا دی جاتی ہے۔