بوائے فرینڈ سے ناراض لڑکی بجلی کے 80 فٹ کے ٹاور پر چڑھ گئی، بوائے فرینڈ نے کیا کیا، وائرل ویڈیو دیکھیں

image

بھارت میں نوجوان لڑکی نے بوائے فرینڈ سے لڑائی کی وجہ سے بجلی کے 80فٹ کے ٹاور پر چڑھ کر اپنی زندگی داؤ پر لگادی، لڑکی کو دیکھ کر لڑکا بھی احمقانہ حرکت کرتے ہوئے ٹاور پر چڑھ گیا۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گوریلا پیندرا مرواہی میں بوائے فرینڈ سے ناراض لڑکی 80 فٹ اونچے بجلی کے ٹاور پر چڑھ گئی، لڑکی نے ٹاور پر چڑھنے سے قبل بوائے فرینڈ سے فون پر شدید جھگڑا کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے پیچھے اس کے بوائے فرینڈ نے بھی یہی احمقانہ حرکت کرتے ہوئے ٹاور پر چڑھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں لڑکی کو ٹاور پر چڑھے جب کہ لڑکے کو چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مکینوں کو واقعہ کا علم ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جبکہ لڑکے اور لڑکی کے گھر والوں کو بھی بلایا گیا، پولیس اور اہل خانہ کی مداخلت کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد لڑکی اور لڑکے کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts