چھپکلی دیکھ کر چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن ۔۔ 2 زندہ سانپوں کو کیسے قابو کیا؟ بہادر لڑکی کی ویڈیو

image

خواتین کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ کتنی بھی بہادر کیوں نہ ہوں چوہا، چھپکلی یا کاکروچ دیکھ کر ان کی چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن کچھ خواتین اپنی ہمت اور بہادری سے خطرناک سانپوں کو بھی قابو کرکے لوگوں کو حیران کردیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارت کی ایک لڑکی اپنے گھر کے باہر گھومنے والے دو سانپوں کو بے خوف ہوکر پکڑتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی گھر کے باہر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کے قریب دو سانپوں کو رینگتا دیکھتی ہے تو خوفزدہ ہونے کے بجائے جمپ مار کر دونوں کو پکڑ لیتی ہے۔

سانپ بار بار لڑکی پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بہادر لڑکی دونوں سانپوں کو بہادری سے قابو کرکے رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر کچھ صارفین نے لڑکی کی بہادری کی داد دی تو کچھ لوگوں نے سانپوں کو بلاوجہ پریشان کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

واضح رہے کہ جنگلات کے قریب واقع گھروں میں اکثر سانپ آجاتے ہیں جو اہل خانہ کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں اور بیشتر اوقات انسانوں کو ڈس کر موت کی وادی میں بھی پہنچادیتے ہیں۔

اس نوجوان لڑکی نے نقصان پہنچانے کے بجائے دونوں سانپوں کو گھر سے دور جنگل میں چھوڑ دیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts