بغیر ہوائی جہاز کے 203 ممالک کا سفر ۔۔ اس شخص نے پوری دنیا کیسے گھومی اور یہ کتنے سال بعد گھر واپس پہنچا؟

image

پوری دنیا گھومنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا؟ ظاہر سی بات ہے ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے لیکن اس کو پورا کوئی کوئی ہی کر پاتا ہے۔ ایسی ہی ایک خواہش دل میں لیئے ڈنمارک سے سفر کا آغاز کرنے والا ایک شخص تھا، جس نے اس خواب کو سچ کر دکھایا۔ آئیے جانتے ہیں اس کے اس حیرت انگیز سفر کے بارے میں۔

یہ کہانی ہے ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ پیڈرسن کی، جنہوں نے اکیلے 10 سال میں پوری دنیا کا سفر کیا۔ اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ دنیا کے 203 ممالک کا سفر انہوں نے بغیر ہوائی جہاز کے کیا۔

پیڈرسن نے ڈنمارک سے اپنے سفر کا آغاز 10 اکتوبر 2013 میں کیا، اس وقت وہ اپنی نوکری، گرل فرینڈ اور گھر والوں کو چھوڑ کر دنیا گھومنے کا مقصد دل میں لے کر نکلے۔

اس طویل سفر کیلیئے پیڈرسن نے کچھ حکمت عملی تیار کی جس کے مطابق وہ ایک دن میں 20 ڈالر سے زائد رقم خرچ نہیں کریں گے اور کم سے کم ایک ملک میں 24 گھنٹے ضرور گزاریں گے۔ اسکے علاوہ وہ صرف زمینی اور بحری سفر کریں گے، اور بغیر کسی فضائی سفر کے 203 ممالک گھومیں گے۔

پیڈرسن 4 سال میں اس سفر کو ختم کرنے کی پلاننگ کر کے نکلے تھے، پر ایسے کاموں میں پلاننگ کہاں کام آتی ہے اور دوسری جانب قسمت کو بھی کچھ اور ہی منظور تھا۔ کئی ممالک میں ویزہ ملنے میں دیر ہوئی تو کہیں سفری مسائل پیش آئے، مگر جس نے ان کا سب سے زیادہ وقت لیا وہ تھا کرونا وائرس۔

194 ممالک کا سفر کرنے کے بعد 2020 میں جب پیڈرسن ہانگ کانگ پہنچے تواس وقت پوری دنیا میں کرونا کی لہر تھی، جس کے باعث انہیں 2 سال تک وہیں رہنا پڑا، اس دوران انہوں نے وہاں ملازمت کی اور اپنی گرل فرینڈ سے آن لائن شادی بھی۔

پیڈرسن نے 2022 میں اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کیا اور بالآخر 24 مئی 2023 کو اپنے طویل سفر کے 203 ویں ملک مالدیپ پہنچے، جہاں جا کر ان کا خواب پورا ہوا۔ انہوں نے وہاں رہ کر کچھ دن منایا اور پھر واپس اپنے ملک کی راہ لی۔

جب 26 جولائی 2023 کو پیڈرسن بحری جہاز میں اپنے ملک پہنچے تو وہاں ان کے استقبال میں لوگ جمع تھے۔ پیڈرسن نے اپنے سفر کی تفصیلات شیئر کی جس کے مطابق، انہوں نے مجموعی طور پر 3 ہزار 576 دن کے سفر میں 37 بحری جہاز تبدیل کیے، 158 ٹرینوں میں سفر کیا، 351 بسوں میں بیٹھے، 219 ٹیکسیاں تبدیل کیں، 33 کشتیوں میں سوار ہوئے اور 43 رکشوں میں بیٹھے۔

پیڈرسن نے بتایا کہ اس سفر کے دوران میں بہت سے لوگوں سے ملا نئے دوست بنائے جنہوں نے دل سے میری مہمان نوازی کی، میں اس خوبصورت سفر کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts