پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم جو اپنی شاندار سوئینگ باؤلنگ کیلیئے جانے جاتے ہیں، وہ اکثر و بیشتر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ گزارے گئے خوبصورت لمحوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ دنیا کے خوبصورت ترین مقام کی سیر کی تصویر شیئر کی، جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم اور ان کی صاحبزادی دنیا کے خوبصورت ترین آبشار نیاگرا فالز پر موجود ہیں۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ، "وہ ناقابل یقین آبشار نیاگرا فالز پر اپنی بیٹی کے ہمراہ قیمتی وقت گزار رہے ہیں۔"
وضح رہے پہلی بیوی سے وسیم اکرم کے دو صاحبزادے ہیں جبکہ وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ اُن کی دوسری اہلیہ شنیرا سے ہے۔