بھارت میں بی جے پی کے لیڈر کو ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا، اسپتال سے گھر آنے کے بعد مہیش بگھیل زندہ ہوگئے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان میں زندگی کی کوئی رمق باقی نہیں تاہم مہیش بگھیل کو مردہ قرار دیے جانے کے بعد اس وقت ہوش آیا جب اہلخانہ ان کی آخری رسومات کی تیاری کررہے تھے۔
مہیش بگھیل کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ آخری رسومات کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ ان کے جسم میں کچھ حرکات دیکھی گئیں جس پر ہم نے انہیں فوراً دوسرے اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔
یاد رہے کہ اس طرح کے کئی واقعات اکثر میڈیا کی زینت بنتے ہیں تاہم یہ ڈاکٹرز کی غفلت یا کوئی معجزہ نہیں بلکہ ایک طبی مسئلہ مانا جاتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ زندگی میں واپس آنے کے اس طرح کے معاملات کے پیچھے ”آٹوریسیشن“ ہوسکتا ہے۔
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب مریض عام طور پر سی پی آر کے 10 منٹ کے اندر خون کا بہاؤ دوبارہ حاصل کر لیتا ہےجبکہ کچھ کیسز ایسے بھی ہوتے ہیں جہاں مریض گھنٹوں بعد جاگ جاتے ہیں۔