ایشین چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے پاکستان کو چار گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

image

انڈیا میں جاری ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انڈیا نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے دی۔ 

اس شکست کے ساتھ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان ایشیئن چیمپئن ٹرافی میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

ایشین چیمیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا نہایت اہم تھا۔

ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست ہوئی۔

اس کے بعد پاکستان کا ایونٹ میں دوسرا میچ کوریا کے خلاف ایک ایک گول سے برابر رہا۔

گرین شرٹس کا ایونٹ میں تیسرا میچ جاپان کے خلاف تھا جو کہ تین تین گولوں سے برابر رہا جبکہ اپنے چوتھے میچ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی۔

اسی طرح اگر ٹورنامنٹ میں انڈیا کے سفر کی بات جائے تو میزبان ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں چین کو دو کے مقابلے میں سات گولوں سے شکست دی۔

ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں انڈیا کا سامنا جاپان سے ہوا جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

اسی طرح انڈیا اور ملائیشیا کے درمیان میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو صفر کے مقابلے میں پانچ گولوں سے ہرا دیا۔

ایونٹ میں اپنے چوتھے میچ میں انڈیا نے کوریا کو دو کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی۔

خیال رہے پاکستان اور انڈیا تین تین مرتبہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کر چکی ہیں جبکہ رواں برس ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں کوریا اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts