بھارت میں 20 سالہ نوجوان اپنی گرل فرینڈ کیلئے پیزا لے کر گیا لیکن لڑکی کے والد سے چھپنے کے دوران چھت سے گرکر جان کی بازی ہارگیا۔
واقعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا، لڑکا بیکری میں ملازمت کرتا تھا اور لڑکی کے بلانے پر اس رات وہ اُس کے گھر پیزا لے کر گیا تھا۔ شعیب اپنی گرل فرینڈ کے لیے آدھی رات کو پیزا لے کر اس کے گھر جا پہنچا تو اسکو لڑکی کے والد کے قدموں کی آواز سنائی دی۔
نوجوان لڑکی کے والد سے چھپنے کیلئے ٹیرس پرچلا گیا اور کمزور سی تار کا سہارا لینے کی کوشش کی لیکن تار اس کا وزن برداشت نہ کرسکی اور 20 سالہ نوجوان چوتھی منزل سے نیچے گرگیا جس کی وجہ سے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں جو اس کی موت کی وجہ بنیں۔
چوتھی منزل سے گرنے کے بعد شعیب کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا جبکہ 20 سالہ شعیب کے والد نے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔