اس سے تو ہمارے غریب کا گھر بھی اچھا ہوگا کیونکہ ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں دنیا کے سب سے امیر انسان ایلون مسک کا گھر کیسا ہے؟

image

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹویٹر کے مالک اور دنیا کے سب سے امیر انسان ایلون مسک کے گھر کی اندرونی تصاویر نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا، دولت کے انبار پر زندگی گزارنے والے ایلون مسک کے گھر کے اندرونی مناظر آپ کو بھی حیران کرنے کیلئے کافی ہونگے۔

دنیا کے امیر ترین افراد کے شوق بھی مہنگے ہوتے ہیں اور خاص طور پر امرا کے گھر کسی حیرت کدے سے کم نہیں ہوتے لیکن دنیا کے سب سے امیر انسان ایلون مسک کے گھر کی تصاویر نے دیکھنے والوں کو پریشان کردیا ہے۔

ایلون مسک کی سوانح حیات لکھنے والے ایک مصنف والٹر اساکسون نے ایلون مسک کے گھر کے اندرونی حصے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

رئیس ترین افراد کے طرح عظیم الشان رہائش گاہ کے بجائے ایلون مسک کے گھر کا سادہ سا کچن اور نشست گاہ کے علاوہ میز پر ایک تلوار، راکٹ کی شکل کی کوئی چیز اور مختلف گیمز نظر آرہی ہیں۔

گھر کی دیوار پر ایک میگزین کا پوسٹر لگا ہے جس میں ایک بہت بڑا اسپیس شپ بنا ہوا ہے، جو ایلون مسک کے اسٹار شپ راکٹ کے منصوبے کا عکاس لگتا ہے۔

ایلون مسک کے انتہائی سادہ اور خالی خالی گھر نے لوگوں کو حیران کردیا ہے جبکہ پاکستان بھلے ہی غریب ملک ہے لیکن ہمارے غریبوں اور مڈل کلاس لوگوں کے گھروں میںبھی اس سے زیادہ سہولیات اور سامان موجود ہوتا ہے۔

ایلون مسک نے مئی 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تمام گھر اور بیشتر اثاثوں کو فروخت کردیں گے تاکہ مریخ میں انسانی کالونی کے لیے سرمایہ کاری کرسکیں اور وہ زمین پر اپنے لیے کوئی گھر نہیں رکھیں گے۔ اس وقت سے وہ 50 ہزار ڈالرز کے ایک چھوٹے سے گھر میں مقیم ہیں جس کو انہوں نے اپنی کمپنی اسپیس ایکس سے ہی لیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts