کیا ریتک روشن اور امیشا پٹیل 22 سال بعد دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے؟

image

انڈین باکس آفس پر فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد اداکارہ امیشا پٹیل ایک بار پھر خبروں میں ہیں اور مختلف انٹرویوز میں ان سے یہ بھی پوچھا جا رہا ہے کہ کیا وہ بڑی سکرین پر ایک بار پھر ریتک روشن کے ساتھ کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی؟

ٹائمز آف انڈیا کے ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ’کہو نہ پیار ہے‘ کے بعد دوبارہ ریتک روشن کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی تو انہوں نے جواب دیا ’مجھے خوشی ہوگی۔‘

خیال رہے فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سنہ 2000 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ ریتک روشن اور امیشا پٹیل دونوں کے کیریئر کی پہلی فلم تھی۔

جب امیشا پٹیل سے پوچھا گیا کہ وہ ریتک روشن کے ساتھ کس طرح کی فلم میں کام کرنا چاہیں گی تو اُن کا کہنا تھا کہ ’ایک پیاری سی محبت کی کہانی ہو، تھوڑی سی مزاحیہ ہو اور اس میں موسیقی بھی اچھی ہو کیونکہ میں اور ریتک دونوں ہی بہت اچھے ڈانسر ہیں۔‘

’کہو نہ پیار ہے‘ سنہ 2000 میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم تھی اور اس فلم کے گانے 23 سال بعد بھی موسیقی کے شیدائیوں کو یاد ہیں۔

ریتک روشن اور امیشا پٹیل ’کہو نہ پیار ہے‘ کے بعد 2002 میں فلم ’آپ مجھے اچھے لگنے لگے‘ میں بھی ساتھ نظر آئے تھے لیکن یہ کہانی فلم بینوں کو کچھ خاص متاثر نہیں کر پائی تھی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts