پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کہاں نشر ہو گا؟

image

پاکستان اور افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنتوتا میں کھیلا جائے گا۔

اگر پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچوں کی بات کی جائے تو اب تک دونوں ٹیمیں ون ڈے فارمیٹ میں چار مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں چاروں مرتبہ پاکستان نے ہی جیت حاصل کی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ کوئی بھی ون ڈے میچ 2019 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے افغانستان کو تین وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیل رہی ہیں۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ افغان ٹیم کی کمان حشمت اللہ شہیدی کے پاس ہوگی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کہاں پر دیکھا جا سکتا ہے؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا جسے شائقین ٹی وی پر پی ٹی وی سپورٹس، اے سپورٹس ایچ ڈی جبکہ ٹیپ میڈ ایپ پر لائیو سٹریم کر کے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts