جسم پر دھاریاں نہ کوئی دھبہ ۔۔ دنیا کا واحد انوکھا اور بے داغ زرافہ کہاں پیدا ہوا ہے؟

image

زرافہ مشرقی اور جنوبی افریقا میں پایا جاتا ہے، لمبی سی گردن اور جسم پر دھبے اس کی اہم پہچان ہے تاہم امریکا کے ایک چڑیا گھر میں ایسے زرافے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی جلد پر دھبے یا دھاریاں نہیں ہیں۔

زرافہ دوسرے جانوروں سے قدرے مختلف ہوتا ہے کیونکہ اس کی گردن اور قد دوسرے جانوروں سے بڑا ہوتا ہے، جب ایک زرافہ جوان ہوتا ہے تو اس کا قد 18 فٹ یا اس سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔

امریکی چڑیا گھر کے حکام نے ایک نایاب زرافے کی پیدائش کا اعلان کیا اور انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں یہ ابھی دنیا کا واحد بے داغ زرافہ ہے۔

اس سے قبل 1972 میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر میں ایسا زرافہ پیدا ہوا تھا جس کا نام توشیکو رکھا گیا تھا جبکہ اس وقت یہ بچہ دنیا کا واحد منفرد زرافہ قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ زرافے کا رنگ سفید یا ہرن کی طرح مٹیالا لیکن بدن پر سیاہ داغ ہوتے ہیں۔ زبان بھی غیر معمولی لمبی ہوتی ہے۔ مادہ ایک وقت میں ایک بچہ دیتی ہے۔ جس کا قد 6 فٹ ہوتا ہے۔

زرافہ اس وقت دنیا کا سب سے دراز قامت چوپایہ ہے جس کی اگلی ٹانگیں پچھلی ٹانگوں سے زیادہ لمبی ہوتی ہیں۔ اس کے چھوٹے چھوٹے سینگوں پر کھال ہوتی ہے، جس پر بال ہوتے ہیں۔ کیکر کے پتے شوق سے کھاتا ہے۔ پانی کے بغیر بہت عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts