’میں زندہ ہوں،‘ زمبابوے کے سابق کپتان موت کی افواہ سے پریشان

image
گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ سٹریک کی کینسر کے مرض کے باعث انتقال کر جانے کی فیک خبر گردش کر رہی ہے اور اسے دنیا بھر کی ویب سائٹس نے شائع بھی کیا۔

یہ خبر اتنی پھیل گئی کہ بدھ کی صبح ہیتھ سٹریک کو خود سامنے آکر موت کی خبروں کی تردید کرنی پڑی۔ ’مڈ ڈے‘ سے بات کرتے ہوئے 49 برس کے سابق کرکٹر نے کہا کہ ’یہ صرف ایک افواہ ہے اور جھوٹ ہے۔ میں زندہ ہوں اور ٹھیک ہوں۔‘

انہوں نے خود سے متعلق افواہوں پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ سوچ کر پریشان ہوں کہ کسی کی موت کی اتنی بڑی خبر وہ بھی سوشل میڈیا کے دور میں بغیر تصدیق کے اتنی تیزی سے پھیل سکتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ خبر پھیلائی ہیں اسے معذرت کرنی چاہیے۔

زمبابوے کے سابق کپتان کی بیماری کی خبر رواں سال مارچ میں منظر عام پر آئی تھی اور اس وقت بھی وہ جِگر کے کینسر کا علاج کروا رہے ہیں۔

ہیتھ سٹریک کی موت کی خبر اتنی پھیلی کہ ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے زمبابوے کے فاسٹ بولر ہینری اولنگا نے بھی ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر افسوس کا اظہار کیا جس پر بعد میں انہیں ندامت کا اظہار کرنا پڑا۔

ہینری اولنگا نے ہیتھ سٹریک کے ایک میسج کا سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ ہتھ سٹریک کی موت کی افواہ بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی۔ میرا ابھی ان سے رابطہ ہوا ہے اور تھرڈ امپائر نے انہیں واپس بُلا لیا ہے۔ وہ ابھی زندہ ہیں۔‘

زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ سٹریک نے میڈیا سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اب بہتر ہوں اور کینسر کی بیماری سے صحت یاب ہو رہا ہوں۔‘


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts