میں ارشد ندیم کے لیے بہت خوش ہوں کیونکہ ۔۔ ارشد ندیم سے متعلق سوال کرنے پر نیرج چوپڑا کی والدہ نے بھارتی صحافی کو خاموش کرا دیا

image

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے مقابلے میں بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کی والدہ نے سلور میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم سے متعلق سوال پر بھارتی صحافی کو خاموش کرادیا۔

آج کل سوشل میڈیا پر مقبول ترین جیولن تھرو اسٹارز ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی دوستی کے چرچے ہو رہے ہیں۔ انہیں میدان میں بھی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا جا چکا ہے۔ لیکن بھارتی صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سے ایسا سوال کیا جس پر انہوں نے صحافی کو خاموش کرا دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ایک صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے پوچھا کہ نیرج کا پاکستانی کو شکست دینا ان کے لیے کتنی بڑی کامیابی ہے؟

جواب دیتے ہوئے کھلاڑی کی والدہ نے کہا کہ میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، تمام کھلاڑی برابر ہیں، میں ارشد ندیم کے لیے سلور میڈل جیتنے پر خوش ہوں۔

سروج دیوی کا کہنا تھاکہ میں نے کہا کہ دیکھو جی میدان میں جاؤ گے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں،میرے لیے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس کے لیے بھی خوش ہوں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.