ایشیا کپ سے پہلے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا ۔۔ بڑا کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

image

ایشیا کپ شروع بھی نہیں ہوا وہیں بنگلادیش کو ٹورنامنٹ سے پہلے بڑا نقصان ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے مضبوط بیٹر لٹن داس وائرل بخار کے باعث ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار سے چھٹکارا نہیں پا سکے، وہ بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ان کی جگہ اب انعام الحق کو شامل کیا گیا ہے اور آج وہ سری لنکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بنگلادیش اور سری لنکا کا میچ 31 اگست کو شیڈول ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.