الاتحاد کے کریم بینزیما الوحدہ کے خلاف میچ میں زخمی

image

سعودی عرب کی الاتحاد فٹبال کلب کے سپر سٹار کریم بینزیما کو  الوحدہ کلب کے خلاف روشن سعودی لیگ کے میچ کے دوران ہاف ٹائم سے کچھ لمحے قبل زخمی ہو کر باہر جانا پڑا۔

عرب نیوز کے مطابق الاتحاد کلب کے کپتان کریم بینزیما نے گراؤنڈ کے باہر بینچ پر بیٹھ کر صفر کے مقابلے میں تین گول سے اپنی ٹیم کی فتح کا نظارہ لیا۔

 بینزیما نے حال ہی میں الاتحاد کلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔ فوٹو انسٹاگرامالاتحاد کے کپتان فرانسیسی بینزیما نے میچ کے 36ویں منٹ میں مخالف ٹیم کی ڈی کے اندر  پاس کو ہیڈر کرنے کے لیے مڑنے کی کوشش میں گرے اور بائیں ٹانگ میں شدید تکلیف محسوس کرنے لگے۔

واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ  کے شہرت یافتہ کھلاڑیوں میں ایک کریم بینزیما نے حال ہی میں سعودی عرب کی معروف فٹبال کلب الاتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے۔

معروف سٹرائیکر الاتحاد کلب کے انتہائی اہم کھلاڑی ہیں۔ فوٹو عرب نیوزالاتحاد کلب نے کہا ہے کہ سٹار کھلاڑی بینزیما کی ٹانگ کے مسلز زخمی ہوئے ہیں، انہیں مزید طبی معائنہ کرانا پڑے گا اور فی الحال میدان میں ان کی واپسی کا وقت نہیں بتا سکتے۔

سعودی پروفیشل لیگ کے سیزن میں لیگ ٹائٹل برقرار رکھنے کے لیے معروف سٹرائیکر الاتحاد کلب کے انتہائی اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts