میں آپ کی سب سے بڑی فین ہوں کیونکہ ۔۔ نابینا بچی نے کرسٹیانو رونالڈو کو بھی جذباتی کردیا، خوبصورت ویڈیو

image

فٹ بال کی دنیا کے سب سے بڑے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو چھوٹی سی نابینا سعودی مداح نے جذباتی کردیا، رونالڈو نے ملاقات میں فٹ بال بھی دستخط کرکے دیدی۔

سعودی کلب النصر کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی نابینا سعودی مداح سے ملاقات کی اور بچی کو اپنی دستخط شدہ فٹبال بھی دی۔

نابینا بچی نے کرسٹیانو رونالڈو سے کہا کہ میں آپ کی سب سے بڑی مداح ہوں جس پر اسٹار فٹبالر نے بہت ہی پیار اور شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کا شکریہ ادا کیا۔

نابینا بچی کا پیار دیکھ کر رونالڈوکی آنکھیں بھی نم ہوگئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رونالڈو کے مداحوں نے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو پرتگالی فٹ بالر ہیں جو پہلے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے لیے اسٹرائیکر کے طور پر کھیلتے تھے تاہم گزشتہ ورلڈکپ کے بعد سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیں۔

چند روز قبل کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی کلب النصر کی ٹیم نے پہلی بار عرب کلب چیمپیئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

گذشتہ سیزن میں جب رونالڈو النصر میں گئے تو وہ فائنل کی ٹرافی نہیں جیت سکے تھے لیکن 38 سالہ رونالڈو ٹورنامنٹ میں چھ گول کرکے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.