ماں نہیں تو کیا ہوا کیونکہ ۔۔ ماؤں کےدن پر باپ ماں کے روپ میں بیٹی کے اسکول پہنچا تو کیا ہوا؟

image

دنیا کے کئی معاشروں میں ماؤں کا اکثر باپ سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے لیکن تاریخ شاہد ہے کہ باپ بھی اولاد کیلئے قربانی دینے میں کبھی پیچھے نہیں رہتا بلکہ اولاد کیلئے ہر مشکل سے مقابلہ کرتا ہے، تھائی لینڈ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک باپ ماؤں کے دن پر بیٹی کے اسکول ماں کا روپ دھار کر پہنچ گیا۔

تھائی لینڈ میں ماؤں کا دن 12 اگست کو منایا جاتا ہے، اس حوالے سے اسکول میں ماؤں کا دن منانے کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی۔

پراچیا دیبو اپنی بیٹی کی پرورش اکیلے کر رہے ہیں، اس لیے ماؤں کے دن کے موقع پر وہ خاتون کا روپ دھار کر اسکول پہنچے۔ پراچیا دیبو نے خاتون کا لباس پہنا، بالوں کی وگ لگائی اور بیٹی کے اسکول میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا اور شیئر بھی کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ باپ بھی اپنی اولاد کیلئےبے شمار قربانیاں  دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ باپ اپنی اولاد باہر لاتعداد مشکلات کا سامنا کرتا ہے لیکن معاشرہ ماں کو ہی اولیت دیتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.