فلم نہیں حقیقت ۔۔ 16 فٹ کا اژدھا چھت پر دیکھ کر گھر والوں کا کیا حال ہوا، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

image

آج کے جدید دور میں جب اسکرین پر حیرت انگیز چیزوں کی بھرمار ہے، کبھی ہزاروں سال پہلے ختم ہونے والے ڈائنو سار زندہ ہوجاتے ہیں تو کبھی پہاڑ جتنے بن مانس سامنے آجاتے ہیں لیکن کبھی آپ نے سوچا ہے کہ مشہور فلم اینا کونڈا جیسا کوئی اژدھا حقیقت میں آپ کے سامنے آجائے تو کیا ہوگا۔

آسٹریلیا میں میں ایک گھر کی چھت پر 16 فٹ سے لمبا اژدھا پہنچ گیا جس کو دیکھ کر گھر والوں ہی نہیں بلکہ ویڈیو دیکھنے والوں کی بھی چیخیں نکل گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں ایک دومنزلہ گھر کی چھت پر ایک بہت بڑے اژدھے کو چھت سے گزر کر ایک درخت پر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

16 فٹ سے بھی لمبے اژدھے کو دیکھنے والوں نے یہ مناظر کیمرے میں قید کرلئے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے کے بعد دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خوفناک اژدھے کے منہ میں 80 سے 100 کے درمیان چھوٹے دانت ہوتے ہیں اس لئے اگر ایک بار یہ کسی کو پکڑ لے تو اس کا بچنا ناممکن ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts