ایشیا کپ: ٹیموں کی جرسی پر میزبان ’پاکستان‘ کا نام کیوں نہیں لکھا ہوا؟

image

پاکستان اور سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کے دوران ایک نئی بحث جنم لینے لگی ہے جس میں کرکٹ شائقین کو اس بات پر تعجب ہو رہا ہے کہ ٹیموں کی آفیشل جرسی (شرٹس) پر میزبان ملک پاکستان کا نام کیوں نہیں لکھا ہوا۔

عمومی طور پر جب کوئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہوتا ہے تو اُس میں ٹیموں کی شرٹس پر ایک جانب اُس ٹورنامنٹ کا لوگو اور پھر اُس ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا نام لکھا ہوا ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ ایشیا کپ میں ٹیموں کی جرسی پر صرف ایشیا کپ کا لوگو ہی بنا ہوا ہے۔

اس بارے میں پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے گزشتہ برس اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں ٹیموں کی جرسی پر صرف لوگو ہی بنایا جائے گا جبکہ اُن پر میزبان ملک کا نام اور سال درج نہیں ہوگا۔ 

اے سی سی نے یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا تھا کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے گئے ایشیا کپ کا میزبان ملک سری لنکا تھا تاہم وہاں معاشی بحران کے باعث ایونٹ کو یو اے ای منتقل کرنا پڑا۔

اُس ایوںٹ میں کچھ شرٹس پر سری لنکا اور کچھ پر یو اے ای لکھا ہوا تھا جس کے باعث اے سی سی نے شرٹس سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کا فیصلہ کیا تاکہ تمام ٹیموں کی شرٹس یکساں ہوں۔

یہاں واضح رہے جاری ایشیا کپ کی آفیشل میزبانی پاکستان کے پاس ہے جبکہ سری لنکا میں میچ انڈین کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے کھیلے جا رہے ہیں۔ 


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts